قیام اسرائیل کی تقریب میں 70 ممالک کی شرکت متوقع

جمعرات 19 اپریل 2018 18:32

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس بار اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کی جانب سے قیام اسرائیل کے 70 سال پورے ہونے پر پانچ روزہ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات میں ماضی کی نسبت زیادہ ممالک کے مندوبین اور سفیر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

عبرانی ویب سائٹ ’روٹر‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں ہونے والی پانچ روزہ تقریبات میں 40 ممالک کے سفیروں کی شرکت متوقع ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق قیام اسرائیل کے ستر سال پورے ہونے کے حوالے سے یہ تقریبات اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون کی زیرنگرانی ہوں گی۔ان تقریبا میں سربیا، جمایا،بوسنیا، ہنگری، یوکرائن، یوگنڈا، مالٹا اور ایتھوپیا سمیت دوسرے ممالک کے سفیر شریک ہوں گے۔عبرانی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے قومی دن کی تقریبات میں کسی عرب ملک کا کوئی سفیر شرکت نہیں کرے گا۔