نابلس، اللبن میں صہیونی فوج کا سلوک طلباء پر تشدد ، مرچوںوالے سپرے کا چھڑکائو، متعدد زخمی، ہسپتا ل منتقل

جمعرات 19 اپریل 2018 18:32

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام پر فلسطینی سکول کے نہتے اور کم سن طلباء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے اللبن کے مقام پر ایک سکول کے طلباء کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ رام اللہ اور نابلس کو ملانے والی شاہراہ پر گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ قابض فوج نے طلباء پر مرچوں والا اسپرے چھڑکا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بچے متاثر ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے متعدد طلباء زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :