گوشہ گیان کی نشست فنون لطیفہ کے میدان میں نئی راہیں کھولے گی،کیپٹن عطاء محمد خان

جمعرات 19 اپریل 2018 18:39

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطاء محمد خان نے کہا ہے کہ گوشہ گیان کی پانچویںنشست ایک مثبت مکالمے کی صورت میں فنون لطیفہ کے میدان میں نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ ثابت ہو گی،انہوں نے یہ بات الحمراء میںمنعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ اس موقع پر کیپٹن عطاء محمد خان نے ڈرامہ‘ فلم اور شوبز کے ماضی اور حال میں پیش آنیوالے نشیب وفراز پرروشنی ڈالی اوران شعبوںکو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز پر سیرحاصل گفتگوکی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار راشد محمود نے کہا کہ شوبز میں نوجوانوں کیلئے ملک کا نام روشن کرنے کے بے پناہ مواقع موجودہیں،انہوں نے کہا کہ بے ہنگم سماجی تقسیم ہماری اخلاقی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ ہمارے معاشرتی بانچھ پن کا علاج آپس میں احترام کے رشتے استوار کرنے میں پنہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں ہمارے ہاں ایسے ڈرامے چل رہے ہیں جن کا ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہیں‘ تقریب میں خالدغیاث‘ حسن عسکری اور معین الدین طاہر کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الحمراء کی اس کاوش کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :