واسا حیدرآباد کا غیر قانونی آر اوپلانٹس اور تجارتی نادھندگان کے خلاف آپریشن شروع ،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے متعدد پلانٹس سیل کردئیے گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 18:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) واٹر کمیشن کی ہدایت پر واسا حیدرآباد نے غیر قانونی آر او پلانٹس اور تجارتی نادھندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے متعدد پلانٹس سیل کردئے گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واٹر کمیشن کی ہدایت پر کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ،مختیار کار اور منیجر کمرشل واسا پر مشتمل ٹیموں نے حیدرآباد کے 4سرکلز میں غیر قانونی طور پر چلنے والے آراو پلانٹس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا چھاپوںکے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تعلقہ سٹی ،لطیف آباد ،قاسم آباد کے مختلف علاقوں کے گلی کوچوں میں آراو پلانٹ کے نام پر منرل واٹر کی فیکٹریاں قائم ہیں جہاں نامناسب ماحول میں انسانی صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مضر صحت پانی تیار کرکے دکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے لوگوں کو بڑ ے پیمانے پر پیٹ اور جلد کے امراض لاحق ہو رہے ہیںچھاپہ مار ٹیموں نے مذکورہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متعد دآراو پلانٹس کو فوری طور پرسیل کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے علاوہ ازیں مذکورہ ٹیموں کے فراہمی ونکاسی آب کے نادہندگان بالخصوص تجارتی مقاصد کے لئے پانی استعمال کرنے والے نادہندہ صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹر کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں مضرصحت پانی کی فروخت کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے آپرریشن سرگرمی کے ساتھ جاری رہے گا،اور عوام کے صحت سے کھیلنے والے عناصرکو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :