کراچی سینٹرل جیل میں دو قیدی پر اسرار طور پر ہلاک

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کراچی سینٹرل جیل میں دو قیدی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے قیدیوں کی شناخت زاہد صغیر اور نصیر عابد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق قیدی نصیر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لیے لایا جا رہا تھا کہ ملزم کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق قیدی نصیر کے خلاف عزیز آباد تھانے یں تین مقدمات درج تھے ملزم جنوری دو ہزار سترہ سے سینٹرل جیل میں قید تھا۔دوسری جانب قیدی زاہد سینٹرل جیل کراچی میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جیل حکام کے مطابق 40 سالہ قیدی زاہد کو قتل کے مقدے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ 2005 سے جیل میں تھا۔حکام کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں قیدیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔