وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈنگہ لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:52

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈنگہ  لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا  نوٹس
لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے موضع چنن تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقع کا فوری نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تا کہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جا سکے بچیوں پر تیزاب پھینکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں