نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے تین شخصیات کو تحریک انصاف نے فائنل کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے تین شخصیات کو تحریک انصاف نے فائنل کردیا ہے اور گیارہ ناموں کو ڈراپ کردیا ہے جن میں سابق دو چیف سیکرٹریز ، ایک سابق جج شامل ہیں۔ دونوں سابق چیف سیکرٹریز اور سابق جج کا شمار خیبر پختونخوا کے ذمہ داران غیر سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے مجموعی طور پر پندرہ ناموں کوفائنل کیاتھا جن میں سے ایک شخصیت نے کام کرنے سے انکار کر دیاتھا جبکہ گیارہ کو ڈراپ کر کے تین ناموں کو فائنل کردیا گیا ہے ۔

جن میں صحافی ، بیورو کریٹس وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے تین وزرائے اعلیٰ کے نام اپوزیشن کو پیش کیا جائینگے اور اپوزیشن کی جانب سے ناموں پر متفق ہونے کے بعد تقرری عمل میں لائی جائیگی اٹھائیس مئی کو خیبر پختونخو اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا ۔ صوبائی اسمبلی کے تحلیل ہونے میں 35دن رہ گئے ہیں ۔