ناصر خان جنجوعہ سے مراکش کے سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،ْ مشیر قومی سلامتی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

ناصر خان جنجوعہ سے مراکش کے سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وہ جمعرات کو پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمونے سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ مراکش تاریخی اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاکستان مراکش کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ناصر جنجوعہ نے برادر ملک کی حیثیت سے مراکش کو تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔دونوں فریقوں نے تمام ممکنہ شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مراکش کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے پاکستان کیساتھ قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مراکش کی حکومت پاکستان کیساتھ دفاع،ثقافت،معیشت اور تجارت سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں رابطے مستحکم کرنیکی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :