
کویت کے اعلیٰ سطحی وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ
جمعرات 19 اپریل 2018 20:55
(جاری ہے)
اے این ایف کی جانب سے بین الاقوامی تعاون، قانون ، انٹیلی جنس اور نفاذ قانون کے شعبہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید فعال بنایا جا سکے اور مشترکہ کاروائیوں میں حائل مشکلات دور کی جا سکیں۔ملاقات کے دوران، قانونی پہلوئوں کو موجودہ حالات کے مطابق زیادہ با صلاحیت بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔ نیز مستقل رابطہ استوار کرنے اور بہترین پیشہ ورانہ تجربات پر بھی گفتگو کی گئی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے اداروں نے ماضی قریب میںباہمی تعاون کے نتیجے میں منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ کویتی وفد کا حالیہ اعلیٰ سطحی دورہ دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ منشیات سے متعلق امور پر باہمی تعاون کے لحاظ سے ایک سنگِ میل گردانا گیا ہے۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے ادارے محکمانہ استعداد بڑھانے ، منشیات کے عادی افراد کی بحالی ، تکنیکی مہارت کے حصول اور منشیات سے متعلق نفاذِ قانون کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
-
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل قطری وزیراعظم کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.