
معاشرے میں استاد اپنے طلباء و طالبات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،
اساتذہ کرام طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور اخلاق سنوارنے پربھی توجہ مرکوز رکھیں،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

(جاری ہے)
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی توسط سے دنیا اتنی تیز رفتاری سے بدل رہی ہے کہ انیسویں اور بیسویں صدی کی ٹیکنالوجی اکیسویں صدی کے انسانو ں کی ضروریات کے حوالے سے ناقص ہوچکی ہے ۔
اس سے یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ وقت اور زمانے کے پل پل بدلتے تقاضوں کے ساتھ ہم قدم ہونے والے معاشرے ہی آنے والے مستقبل میں اپنا وجود بھر پور طریقے سے قائم و دائم رکھ سکتے ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں استاد اپنے طلباء و طالبات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ اساتذہ کرام طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور اخلاق سنوارنے پربھی توجہ مرکوز رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کی ایک کثیر تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر ان نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے اور ان کے علم و صلاحیت کو ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے بھر پور اور ٹھوس اقدامات اٹھا نا بھی اشد ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم نئی کو تعلیم کے ساتھ جدیدمہارتیں بھی سکھائیں تاکہ وہ عملی زندگی میں قدم رکھتے وقت دوسروں پر انحصار نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹ ٹیکنالوجی اور توانائی کے متبادل ذرائع متعارف ہونے کے بعد ہمارے انجینئرز اور سائنسدانوں کو کتاب وکلاس تک محدود رہنے کی بجائے تقلید و تکرار کے روایتی خول سے باہر آکر معاشرے کو درپیش مشکلات کا نیا اور پائیدار حل پیش کریں اور معاشرے کو کنٹربیوٹ کریں۔ تربت یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس کے شرکاء کی مختلف سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.