ورلڈ بینک کے وفد کامہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا دورہ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

حیدرآباد19دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ورلڈ بینک کے وفد نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا دورہ کیا․ وفد کی جانب سے پاکستان میں ویژن 2025 کے لئے ایک تعلیمی پروجیکٹ کی تیاری کے لئے مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، چاروں فیکلٹیز کے ڈینز اور مہران یونیورسٹی سے منسلق کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کرکے ان سے ضروریات اور تعلیمی صورتحال کے متعلق معلومات لیں ․ وفد کے دورہ کا مقصد بتاتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ویزن 2025 کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں تعلیمی معیار کو کیسے بہتر کیاجائے اور تعلیم سے منسلق ایسے موضوعات پر تفصیلی بات کی گئی․ ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ اجلاس میں خاص طور پر جامعات کی انتظام کاری ، انتظامی ڈھانچے ،جامعات اور کالجز کی ڈجیٹلائزیشن پر بات چیت ہوئی-