کوئٹہ ، کئی اسکیمیں مکمل کروا کر انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچاکر دم لیا،حاجی محمد خان لہڑی

آئندہ بھی نیک نیتی اور اسی جوش و جذبے سے حلقہ پی بی 13 تمبو نصیرآباد عوام کے لئے خدمات سر انجام دینگے،ممبر صوبائی اسمبلی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سابق صوبائی مشیر و ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تھوڑے عرصے میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کئی اسکیمیں مکمل کروا کر انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچاکر دم لیا آئندہ بھی نیک نیتی اور اسی جوش و جذبے سے حلقہ پی بی 13 تمبو نصیرآباد عوام کے لئے خدمات سر انجام دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہماری پانچ سالہ کارکردگی سے عوام بیحد مطمئن اور خوش ہیں ہماری تجویذ کردہ اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے کے باوجود ہماری کارکردگی پر انگلی اٹھانے والوں کو آنے والے انتخابات میں شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے اسی وجہ سے وہ عوام کے درمیان سستے شہرت حاصل کرنے کے لئے صرف ہماری کارکردگی پر تنقید کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو پورا اخیتار ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر کسی کو بھی عوامی نمائندگی کا حق دے ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال کی اقتدار میں ہم نے گرمی اور سردگی کو دیکھنے بغیر عوام کے ہر مشکل وقت میں انکا بھرپور ساتھ دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم عوامی نمائندہ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد عوام کے لئے بہتر انداز میں خدمات بھی انجام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر سابق ادوار میں لوگوں نے عوام کو فراموش کی۔