پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پاکستان کی صنعتی ترقی اور سہولت کیلئے بے مثال کردار ادا کررہا ہے،عبدالعلیم میمن

جمعرات 19 اپریل 2018 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) پاکستان کی صنعتی ترقی اور سہولت کیلئے بے مثال کردار ادا کررہا ہے جس سے صارفین، بزنس کمیونٹی اور ملک کے باقی شعبے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل، PSQCA عبدالعلیم میمن نے چائنہ کی اسٹینڈرڈائزیشن ایڈمنسٹریشن چائنہ (SAC) کے وفد جسمیںمس وانگ لی۔

مس لیو ژن، جناب لی، جناب وانگ بنہو، مس ژو فانگ اور جناب محمد ایاز شامل تھے، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میمن صاحب نے کہا کہ آئی ایس او ، آئی ای ایس دنیا بھر میں معیارات بنا رہا ہے جس سے دنیا کی صنعتوںمیں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اب ایشیاء کے معیار کے ساتھ اسکی ساخت، ماحول اور خدمت کے تقاضے تبدیل ہوئے ہیں اور عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معیار کوالٹی کنٹرول کا لازمی جز ہے اس سلسلے میں چائنی کے معیارات سے پاکستان کو فائدہ ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فیلڈ میں ایک دوسرے کے تجربات کا جائزہ لیکران سے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہPSQCA نے 22152 اسٹینڈرڈز بنائے ہیں جن میں 9185 آئی ایس او اسٹینڈرڈز اور 6201 آئی ای سی اسٹینڈرڈز کو بھی پاکستان اسٹینڈرڈز میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 6094 اسٹینڈرڈز پاکستان نے اپنے طور پر بنائے ہیں جن میں 109 کو لازمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

سائوتھ ایشیاء اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن کے ساتھ اسٹینڈرڈ کو یکساں کرنے کا معاہدہ ہورہاہے۔ بیلارس کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جائیگا اور ایکسپورٹ، ٹریڈ اور گھریلو آلات کے اسٹینڈرڈز کو یکجا کیا جائیگا۔ مس وانگ لی نے کہا کہ ہمیں ایک روڈ میپ بنانا چاہئے اور ہم اپنے ملک کے صنعتکاروںکی سہولت کے مطابق معیارات میں یکسانیت کے مطابق کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی معیارات کنزیومرکیلئے بہت اہم ہیں اسلئے معیارات پر کام کو ترجیح دی جائے۔ وفد کے PSQCA پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل اور دوسرے افسران نے انکا استقبال کیا جبکہ PSQCA کی طرف سے ٹیکنیکل شعبے کے اہم افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :