ریسکیو افسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

سیالکوٹ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام ریسکیو افسران کیلئے تین روزہ تربیتی کلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ریسکیو مڈل منیجرز نے شرکت کی ،تین روزہ تربیتی کلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد ،ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال اور محمد رضا نے شرکاء کو لیکچرز دئے،لیکچرز کا موضوع" کسی بھی قسم کے حالات میں صبر کا دامن نہ چھوڑا جائے "تھا، لیکچرز کا مقصد ریسکیورز میں عدم برداشت کو ختم کر نا اور مشکل حالات میں اپنے جذبات و غصہ کو کیسے کنٹرول کیا جائے تھا ۔

متعلقہ عنوان :