پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تین روزہ مہم7مئی سے شروع ہوگی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز 7مئی سے ہوگا جو 10مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس20مئی کو سہ پہر 3بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :