غیر ملکی سرمایہ کاری سے 4لاکھ اسامیاں

جمعہ 20 اپریل 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سعودیماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے معیشت مزید مستحکم ہوگی اور 4لاکھ اسامیاں نکلیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن میں 2020ء تک سرمایہ کاری کی بدولت 4لاکھ اسامیاں نکلیں گی۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ سرمایاکاری سے ملکی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا اور مملکت مثالی بین الاقوامی قافلہ سالار کی حیثیت حاصل کرلے گی۔ بھاری سرمایہ آجانے پر مقامی مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور بے روزگاری کا بحران حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :