ٹماٹر کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے ٹماٹرکی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بہتر پیداوارکے حصول کیلئے پودوں کے قریب زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کرکے انہیں فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں‘ ضرررساں کیڑے ٹماٹرکی فصل پرپھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آورہوکر پھل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چورکیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سیون 350گرام فی ایکڑ کے حساب سے راکھ میں ملاکرٹماٹر کے پودوں کے اردگرد بکھیردیں تاکہ امریکن سنڈی سے بچائوممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :