سوات، ضلع ناظم محمد علی شاہ کا ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل کا اچانک دورہ

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کبل کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوںنے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج ومعالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوںنے مریضوں کی سہولت کیلئے ہسپتال میں سولر انرجی سسٹم لگانے کا بھی اعلان کیا۔ ضلع ناظم نے ہسپتال میں سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی مشکلات کو جلد دور کیا جائے۔بعد میں ضلع ناظم نے بریکوٹ ہسپتال اور مختلف بی ایچ یوز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :