شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات، جنوبی کوریا کے صدر پرامید

دونوں کوریائی ملکوں کے درمیان جارحانہ تعلقات کے خاتمے کا متمنی ہوں ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اگلے ہفتے کے دوران شمالی کوریا کے لیڈ کِم جونگ ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے ساتھ بڑی توقعات یا کسی مطالبے کو وابستہ کرنے کی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس ملاقات سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی توقع یا مطالبے سے اس میٹنگ کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے صحافیوں پر واضح کیا کہ وہ اس ملاقات کے حوالے سے پرامید ضرور ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دونوں کوریائی ملکوں کے درمیان جارحانہ تعلقات کے خاتمے کے متمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :