امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکا کی دعوت

جمعہ 20 اپریل 2018 14:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی وزرات خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے پیوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میںان کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا درہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔