کھٹمنڈو میں ملائیشیا کا مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 14:00

کھٹمنڈو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈوکے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر ملائیشیا کا ایک مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے عمل کے دوران رن وے سے اتر گیا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس مسافر طیارے میں 139 افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ اب بحال ہو چکا ہے۔ نیپال کا ایوی ایشن ریکارڈ کافی خراب ہے، جہاں اکثر فضائی حادثے ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :