جرمن پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والی لڑکی کی سزا، عدالت کا سابقہ فیصلہ بحال

ماتحت عدالت نے لڑکی کو چھ برس کی قید سزا اور بچوں کی جیل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا،جرمن میڈیا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ایک اعلی جرمن عدالت نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرنے کی ماتحت عدالت کی سزا کو بحال رکھا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فروری سن 2016 میں داعش کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی جرمن مراکشی نژاد ٹین ایجر صفیہ ایس نے ہینوور ریلوے اسٹیشن پر متعین ایک پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا تھا۔ ماتحت عدالت نے لڑکی کو چھ برس کی قید سزا اور بچوں کی جیل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اعلی عدالت میں مجرمہ کے وکیل نے یہ موقف اپنایا تھا کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ اس وقت صفیہ ایس کی عمر سترہ برس ہے۔