تھائی لینڈ، ٹرک حادثہ ، 6 افراد ہلاک، 3 زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 16:03

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) تھائی لینڈ میں ایک پک اپ ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع وانگ نام ین میں اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ترک اچانک سڑک سے پھسل کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ۔