علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ کی لندن میں عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع

جمعہ اپریل 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے فلم ’’بھارت‘‘ کی لندن میں عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کی لندن میں عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ فلم کی سپین، پرتگال، پولینڈ اور مالٹا میں بھی عکسبندی کی جائے گی، فلم میں اداکار سلمان خان 5 مختلف حلیوں میں دکھائی دیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔