پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 25ملین ہوگئی ،50فیصد نے کاروبار بنا لیا
جمعہ 20 اپریل 2018 16:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک ایسا میڈیم ہے جو بزنس میں پیدا مسائل کو حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی کاروبار سے متعلق آگاہی، اس کی نشرواشاعت اور خرید میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے فیس بک کی مختلف خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک میں لوکیشن کی سہولت قریبی سٹورز اور برانڈ کی پبلیسٹی اور پی آر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے جہاں ای کامرس میں فیس بک کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے لک لائیک آڈینس منتخب کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ابتدائی دور میں فیس بک اتنا محفوظ مواصلات کا ذریعہ نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے مزید ترقی کر لی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیس بک کے ذریعے تمام لوگوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹر نیٹ نے اپنے نئے کام بلڈڈونیشن اکٹھا کرنے کی مثال دی۔ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کوفروغ دینے کیلئے ای کامرس پر توجہ دینی چاہیئے تا کہ بزنس مین معمولی اخراجات سے اپنی مصنوعات کو پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں تک بھی پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی مزید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے علی بابا جیسے بڑے ناموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ایسے ادارے پاکستان میں بھی شروع ہو چکے ہیں اور مستقبل میں اور بڑھنے کا امکان ہے۔ سوال و جواب کی نشست میں مختلف ممبران نے حصہ لیا۔ آخر میں چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین قمر آفتاب نے کنٹری ہیڈ فیس بک علی خورشید کو فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر نائب صدر عثمان رؤف ، سابق صدر انجینئر رضوان اشرف اور چوہدری محمد نواز بھی شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.