اٹلیٹکو میڈرڈ کی شکست کے بعد بارسلونا اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ ٹائٹل جیتنے سے ایک فتح کی دوری پر

جمعہ 20 اپریل 2018 17:03

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اٹلیٹکو میڈرڈ کی شکست کے بعد بارسلونا کلب کو 25واں اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ ٹائٹل جیتنے کیلئے مزید ایک فتح درکار ہے۔ اٹلیٹکو میڈرڈ کو ریال سوسائیڈاڈ کے ہاتھوں میچ میں 3-0 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اٹلیٹکو میڈرڈ اور بارسلونا کے پوائنٹس میں 12 پوائنٹس کا واضح فرق ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کا ٹائٹل بارسلونا کی دسترس میں آ گیا ہے اور اب اسے کیریئر کے 25ویں ٹائٹل کیلئے 29 اپریل کو شیڈول میچ جیتنا ہو گا۔ واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم گزشتہ سیزن میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :