کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم فوڈ سٹرائکرز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ارباب نیاز سٹیڈیم میں جاری پشاور کرکٹ لیگ کے مقابلوں میں کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم فوڈ سٹرائکرز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اب تک کھیلے گئے دونوں لیگ میچوں میں فوڈ سٹرائکرز نے فتح حاصل کی ہے۔ گزشتہ میچ میں ڈی سی پشاور کی ٹیم ڈی سی سرکارکو سات وکٹوں سے مات دیکر فوڈ سٹرائیکرز نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی سرکار نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کی مدد سے 106 رنز کا ہدف سیٹ کیا تو تعاقب میں فوڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کرکے ڈی سی سرکار کو شکست سے دوچار کیا اور ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹیم کے کپتان زوہیب کا کہنا تھا کہ پشاور کرکٹ لیگ کی ٹرافی وہ کے پی فوڈ اتھارٹی کے نام کرینگے اور ان کی ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے۔ٹیم کی جیت پر شاباش دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے پی اتھارٹی ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ فوڈ سٹرائیکرز کو اتھارٹی کی مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہے اور انشااللہ ہماری ٹیم ہمیں جیت سے ہمکنار کریگی۔

متعلقہ عنوان :