پاکستان الرجی استھماوامیونالوجی سوسائٹی اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام مفت الرجی کیمپ (کل) ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان الرجی استھماوامیونالوجی سوسائٹی (پی اے اے آئی ایس) اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام مفت الرجی کیمپ کا انعقاد (کل) ہفتہ 21اپریل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

مملک کے ممتاز الرجی کے ماہر ڈاکٹر شاہد عباس کی زیر نگرانی ماہرین کی ٹیم پولن سمیت مختلف الرجی کے مفت ٹیسٹ اور فوری رپورٹس کی فراہمی جبکہ پولن سمیت ہر طرح کی الرجی سے بچائو اور علاج کے حوالے سے تفصیلی لیکچر بھی دیا جائیگا ۔ نیشنل پریس کلب کے صدر طارق چوہدری اور سیکرٹری شکیل انجم ، نے معزز اراکین نیشنل پرلیس کلب اور انکے اہل خانہ کو کیمپ میں شرکت اور سہولت سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ یہ مفت الرجی کیمپ (آج) ہفتہ کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :