سعودی پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں چا ر افسران جاں بحق، چاردیگرزخمی ہوگئے

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عر ب کے جنوبی صوبہ عسیر میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں سعودی پولیس کے چا ر افسران قتل جبکہ چاردیگرزخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات سرکاری میڈیانے وزارت داخلہ کاحوالہ دیکربتائی ہے ۔

(جاری ہے)

سعود ی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ تین افسران موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں ،جب ان کی آؤٹ پوسٹ پرحملے کی زدمیںآگئی،تاہم یہ نہیں بتایاگیاکہ کون اس کے پیچھے ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے کہاکہ سیکیورٹی ریڈکراس جرم میں ملوث متعددمشتبہ افرادکوشناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ،اوران میں سے دوکوگرفتارکرلیاگیا،جوسعودی شہری ہیں ۔’’تفتیش کے مفادکومدنظررکھ کران کے نام ظاہرنہیں کئے جاسکتے‘‘۔ایس پی اے نے کہاکہ تیسرے سعودی مشتبہ شہری نے بھاگنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی ،جس سے ایک دوسراآفیسر جاں بحق اورچاردیگرزخمی ہوگئے۔