نکاراگوا،پنشن اصلاحات کیخلاف ا حتجاجی مظاہر ے،

جھڑپ میں احتجاجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

ماناگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) نکارگوا کے دارالحکومت ماناگوا میں پنشن اصلاحات کو لے کر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے تشدد کی شکل اختیا رکرگئے جس کے نتیجے میں ایک احتجاجی شخص اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ،یہ بات حکام نے کہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب نیا قانون جس کے تحت آجر اور اجیر کے حصے میں اضافہ جبکہ مجموعی پنشن میں 5فیصد کٹوتی کی گئی ہے جس پر دوسرے روز بھی دارالحکومت میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں،اس کے مخالفین اور حامی دونوں احتجاج کررہے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ایک 33سالہ پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک نوجوان احتجاجی شخص بھی مارا گیا جس کے مطابق حکام کے بقول اصلاح کا حامی تھا لیکن اپوزیشن کا رکن ہونے کی وجہ سے مخالفت کررہا تھا ۔اپوزیشن مظاہرین کے مطابق ایک طالبعلم بھی ہلاک ہواہے۔

متعلقہ عنوان :