اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سالانہ یادگاری تقریب کا انعقاد

7 پاکستانی امن کے رکھوالوں جنہوں نے عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا کو میڈل سے نوازا گیا اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں امن کی رکھوالی کے مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، سیکرٹری جنرل کا خراج عقیدت

جمعہ اپریل 20:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سالانہ یادگاری تقریب کے دوران 7 پاکستانی امن کے رکھوالوں جنہوں نے عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا کو میڈل سے نوازا گیا۔۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور امن کے رکھوالوں جنہوں نے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جانیں گنوائیں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں امن کی رکھوالی کے مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔وسطی افریقا کی ریاست میں اقوام متحدہ کے ملٹی ڈائیمنشنل انٹیگریٹڈ اسٹیبلائزیشن مشن میں فرائض انجام دینے والے نائیک قیصر عباس۔دارفور میں اقوام متحدہ کے ہائیبرڈ آپریشن اور افریقی یونین میں فرائض انجام دینے والے سپاہی یاسر عباس۔جمہوری ریاست کونگو میں اقوام متحدہ کے آرگنائزیشن اسٹیبلائزیشن مشن میں ڈیوٹی نبھانے والے سپاہی محمد اشتیاق عباسی۔کونگو میں مونیوسکو میں ڈیوٹی پر مامور حوالدار زیشان احمد اور نائیک عطاالرحمٰن۔وسطی ریاست افریقا میں فرائض انجام دینے والے حضرت بلال اور نائیک عبدالغفور شامل ہیں