ہری پور:حطار روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ایک نوجون جاں بحق

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) حطار روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ایک نوجون جاں بحق دریں اثناء چھپر روڈ پردو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ پولیس نے مقدمات درج کر لیے زخمیوں کو پہلے ہری پور اور بعد ازاں ایبٹ آباد کمپلیکس ریفر کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود چھپر روڈ نزد دوڑپل دو موٹرسائیکلوں نمبرات R10.

(جاری ہے)

1601جسے عمر حمید اور دوسرے موٹر سائیکل نمبر 7696کو ندیم احمد چلا رہا تھا کہ اچانک خوفناک ٹکر کے نتیجے میں دو افراد عمران ولد عبدالرحمان سکنہ بیرن گلی چمہڈ ضلع ایبٹ آباد اور ندیم احمد ولد شمس الرحمان سکنہ پھرہالہ جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد عمر حمیداورخانباز ولد دلبر شدید زخمی ہو گئے جنہیںپہلے DHQہسپتال ہری پور اور بعد ازاں کمپلیکس ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا تھا ادھر حطار روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں عامر شہزاد نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرکے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :