اوکاڑہ:ڈی پی او آفس اوکاڑہ کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک

بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دینے اور ایس ایچ او سمیت لیڈ ی کانسیٹبلان پر حملہ آور ہونے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:13

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ڈی پی او آفس اوکاڑہ کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر کے بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دینے اور ایس ایچ او سمیت لیڈ ی کانسیٹبلان پر حملہ آور ہونے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے گائوں51ٹوایل کی رہائشی خاتون نصرت بی بی زوجہ علی اکبر اپنے تین بچوں کے ہمراہ دی پی او آفس کے قریب پہنچی اور ٹائروں کو آگ لگاتے ہو ئے بچوں سمیت سٹرک پر لیٹ کر پولیس کے خلاف احتجاج کر نا شروع کر دیا خاتون کا موقف تھاکہ پولیس تھانہ صدراوکاڑہ نے اس کے خاوند کو اغواء کر رکھا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدراوکاڑہ چوہدری محمد سرور لیڈی پولیس کے ساتھ مو قع پر پہنچ گئے انوہں نے خاتون نصرت بی بی کے ساتھ مزاکرات کر نے کی کوشش کی تو احتجاجی خاتون نے ایس ایچ او پر حملہ کر دیا اسی دوران لیڈی کا نسٹیبلان آگے بڑھیں توخاتون نصرت بی بی ان پر بھی ٹوٹ پڑی بعدازاں پولیس نے بچوں کو سائیڈ پر کر تے ہو ئے احتجاجی خاتون کو حراست میں لے لیا اور سرکاری گاڑی میں ڈال کر تھانہ صدر اوکاڑہ لے آئی اور روڈ پر ٹریفک بحال کر وادی ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ چوہدری محمد سرور نے اخبار نویسوں کودوران ملاقات بتایا کہ اگست17میں محمداقبال نے تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کروایا کہ علی اکبر اور اس کی بیوی نصرت بی بی نے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر اس کا ٹریکٹر ٹرالہ چوری کرلیا ہے پولیس نے چھاپہ مارکر قائم پورہ ضلع بہالپور سی9اگست17کو جرم381اے کی روشنی میں ملزم علی اکبر کو گرفتار کر تے ہو ئے ٹریکٹر ٹرالہ برآمد کر لیا اورملزم کو جیل بھجواء دیا گیا،مدعی مقدمہ اقبال نے بعد میں علی اکبر سے راضی نامہ کر لیا اور 31اگست 17کو ملزم علی اکبر جیل سے رہا ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق رہائی اپنے والا ملزم اکبر ریکارڈ یافتہ ہے اور اس پر ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں،تھانہ صدر اوکاڑہ نے بچوں سمیت ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کر نے والی خاتون نصرت بی بی کے خلاف اقدام خود کشی ،روڈ بلاک کر نے اور کارسرکارمیں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تے ہو ئے اس ے تفتیش شروع کر دی ہے