چینی میڈیا ایک چھت تلے جمع، 'چینی میڈیا گروپ' کا افتتاح کر دیا گیا

چینی میڈیا گروپ رائے عامہ کو ہموار اور آگاہی کا ذریعہ بنے گا،گروپ کی وساطت سے عوام کو سچی خبروں تک رسائی کا موقع میسر آئے گا، چیئرمین ہوانگ کن منگ

جمعہ 20 اپریل 2018 20:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) چینی میڈیا کو ایک چھت تلے جمع کر کے 'چینی میڈیا گروپ' کا افتتاح کر دیا گیا، چینی میڈیا گروپ رائے عامہ کو آگاہی کرانے میں ایک طاقتور ذرائع بنے گا۔چینی میڈیا گروپ کی وساطت سے عوام کو سچی خبروں تک رسائی کا موقع میسر آئے گا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی مرکزی ٹیلی ویڑن ، قومی ریڈیو اور انٹرنیشنل ریڈیو کو یکجا کرنے سے عمل میں آنے والے 'چینی میڈیا گروپ' کا افتتاح کل سر انجام پایا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی جمہوریہ چین کے تمام تر میڈیا اداروں کو ایک چھت تلے جمع کرنے والے "چینی میڈیا گروپ" کا افتتاح ہو گیا ہے۔ چینی مرکزی ٹیلی ویڑن ، قومی ریڈیو اور انٹرنیشنل ریڈیو کو یکجا کرنے سے عمل میں آنے والے 'چینی میڈیا گروپ' کا افتتاح کل سر انجام پایا ہے۔افتتاحی تقریب میں چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو اور تعارفی ادارے کے چیئرمین ہوانگ کن منگ نے بھی شرکت کی، جس دوران انہوں نے کہا کہ چینی میڈیا گروپ رائے عامہ کو آگاہی کرانے میں ایک طاقتور ذرائع بنے گا۔جس کی وساطت سے عوام کو سچی خبروں تک رسائی کا موقع میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :