باکسرعامرخان دوسال بعد(کل)رنگ میں اتریں گے

عامرخان ویلٹرویٹ کیٹگری کیلئے کینیڈین باکسرفل لو گریکو سے مقابلہ کریں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 21:07

باکسرعامرخان دوسال بعد(کل)رنگ میں اتریں گے
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہورہی ہے۔عامرخان(کل) ہفتے کوکینیڈین باکسر کا مقابلہ کریں گے۔رنگ کے کنگ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان فائٹ کیلئے تیارہیں۔

(جاری ہے)

ویلٹرویٹ کیٹگری کیلئے کینیڈین باکسرفل لو گریکو سے مقابلہ کریں گے۔اب تک عامرخان نے کیرئیرمیں 35 باٹ لڑیں۔31میں کامیاب رہے، انیس مقابلوں میں حریف کو ناک آئوٹ کیا۔برطانوی باکسر کی دوسال بعد رنگ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس عرصے میں وہ اپنی فیملی اوراہلیہ کے درمیان گھریلو مسائل میں الجھے رہے۔