میونسپل کارپوریشن میں موجود تمام قبرستانوں کی صفائی کا انتظام شروع

جمعہ 20 اپریل 2018 21:07

راولپنڈی20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہا ہے میونسپل کارپوریشن میں موجود تمام قبرستانوں کی صفائی کا انتظام شروع کر دیا گیا ہے اور قبرستانوں سے جھاڑیوں کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہیں نہ پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں مچھر مار سپرے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے اور قبرستانوں کی مسلسل نگرانی کی جائیگی اور ڈینگی لاروا کی افزائش کی جگہوں کو تلف کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کاا ظہار انہوںنے ہفتہ وار انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکمو ں کے حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہا کہ انڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کی بھی مسلسل نگرانی کی جائے اور سرویلنس کی کوالٹی میں بھی بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے اور ضروری ہے کہ انسداد ڈینگی انتظامات کو مذید تیز کیا جائے اور سائنسی بنیادوں پر کا م کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :