قصور:ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ،28زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے پانچ مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق اور28افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کیمطابق نواحی گاوں چوہڑ پورہ کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار کمال نامی دودھی مو قع پر جاں بحق اور مدثر زخمی ہو گیا اور نواحی گائوں اوراڑہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر رفاقت علی نامی شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ نواحی گائوں ملوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار عارف علی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، اسی طرح چونیاں کے علاقہ بھیم کے میں دو موٹرسائیکل سوار آمنے سامنے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملتان روڈ جمبر کے قریب کار کو بچاتے ہوئے ورکروں سے بھری بس الٹ گئی جس میں مریم بی بی اورمدثر علی سمیت25کے قریب مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔