سرگودھا،انتظامیہ کی جانب سے فیصل آباد روڈ اور نوری گیٹ تا 85 جھال سلانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو تحریری استدعا

جمعہ 20 اپریل 2018 22:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سرگودھا میں ٹریفک کے بہائو کو کم کرنے کیلئے سرگودھا فیصل آباد روڈ اور نوری گیٹ تا 85 جھال سلانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو تحریری استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

تحریری مراسلہ میں کہا گیا کہ ان سکیموں کیلئے نئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں رقم مختص کی جائے ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک فعال ہو گی، ایس ڈی اے چیئر مین محمد الیاس مرزا نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ان منصوبوں پر تقریباً دو ارب خرچ آئیں گے، حکومت نے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔