چنیوٹ، جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرمیں سالانہ تقریب انعامات و دستار فضیلت 29اپریل کو ہو گی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:43

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء)مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرمیں سالانہ تقریب انعامات و دستار فضیلت 29اپریل بروز اتوار کو ہو گی،جس میں جید حضرات علماء کرام خطاب فرمائیں گے ،جس میں خصوصی طور پر پیر طریقت حضرت مولانا صادق الامین صاحب تشریف لائیں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے ،تقریب کی صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی فرمائیں گے جبکہ نقا بت و نگرانی کے فرائض جامعہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ قا ری محمد سلمان عثمانی ادا کریں گے ،ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ قاری محمد سلمان عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلباء کے مابین چیمپئن مقابلہ ہو گا جس میں نعت ،تلا وت ،اور تقریر کا مقابلہ ہو گا ،جس میں پو زیشن حاصل کر نے والے طلباء کو اسناد ،کتب ،شیلڈ اور انعامات دیئے جائیں گے،اس موقع پر جامعہ کی طرف سے حفظ کر نے والے طلباء کی دستار بندی اورناظر ہ کرنے والے طلباء کو اسناد اور بالخصوص جامعہ کے تحت ختم نبوت کورس کر نے والوں کو اسناد ،شیلڈ و انعامات و کتب دی جائیں گی ،اس موقع پردیگر حضرات علماء کرام اس تقریب میں شرکت و خطاب فرمائیں گے ۔