پاکستان ایک پُر امن ملک ہے ، بھارت میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 12:01

پاکستان ایک پُر امن ملک ہے ، بھارت میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : بیساکھی میلے اور مذہبی عقیدت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے پاکستان کو پُر امن ملک قرار دے دیا۔ بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد ڈیڑھ ہزار سے زائد یاتری آج بھارت روانہ ہوں گے جس کے لیے ان کی پہلی ٹرین واہگہ ریلوے اسٹیشن روانہ ہو گئی ہے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے سکھ یاتریوں کو تحائف دے کر رخصت کیا۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں دی جانے والی سہولیات اور انتظامات سے متاثر ہوئے۔ بہترین مہمان نوازی اور انتظامات پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن بھارت میں پاکستان سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ سکھ یاتریوں کی باحفاظت واپسی کے لیے ریلوے اسٹیشن پر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ، خیال رہے کہ اس بیساکھی میلے میں دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :