بھارتی وزیراعظم مودی کی جرمن چانسلر مرکل سے ملاقات

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے برلن میں ملاقات کی۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا ہے کہ جرمنی بھارت کے وزیراعظم کو جرمنی ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مشترکہ اقتصادی مفادات پر بات کی گئی۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی رواں برس مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔