’میں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی‘

ہفتہ اپریل 16:26

’میں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے راہنما ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پیار سے خوش آمدید کہنے پر تحریک انصاف کا شکر گزر ہوں لیکن ابھی شمولیت اختیار نہیں کی اور پیپلزپارٹی کے جھنڈے والا ٹویٹر اکاؤنٹ میرا ہے جبکہ تحریک انصاف کے جھنڈے والا میرے نام سے منسوب اکاؤنٹ جعلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ابھی تک تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا اور شمولیت کا اعلان 25 اپریل کو کروں گا لیکن پیار سے ویلکم کرنے پر تحریک انصاف کا شکرگزار ہوں جبکہ میرا ایک ہی ٹویٹر اکاؤنٹ ہے جس پر ابھی تک پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہے اور تحریک انصاف کے جھنڈے والا میرا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ۔