Live Updates

سری لنکا کرکٹ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے، تھیلانگا سوماتھیپالا نے صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:32

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے، بورڈ کے موجودہ صدر تھیلانگا سوما تھیپالا نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ دو برس کیلئے آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سوما تھیپالا دوبارہ صدارتی عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات