Live Updates

پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا

ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں پاکستان کی شرکت کی راہ ہموار ہو گئی، رچی رچرڈسن پاکستان کے کل کے میچ کو سپروائز کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 16 ستمبر 2025 23:47

پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2025 ) پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں پاکستان کی شرکت کی راہ ہموار ہو گئی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والا تنازعہ حل ہو گیا ہے، آئی سی سی نے پاکستان کے مطالبے پر متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کیخلاف شیڈول میچ میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن پاکستان کے کل کے میچ کو سپروائز کریں گے۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کی رات کو پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ اس سے قبل منگل کی شام کو ایشیا کپ میں یو اے ای کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے 7 بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کئے جانے کا امکان تھا، تاہم آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل شیڈول ہے۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان اطلاعات کے بعد پی سی بی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
                                           
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات