بھارتی وزیراعظم مودی کی جرمن چانسلر میرکل سے ملاقات

ملاقات میں مشترکہ اقتصادی مفادات پر بات کی گئی، سوا ارب آبادی والے ملک بھارت کے وزیراعظم کو جرمنی ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے ،حکومتی بیان

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جرمن چانسلر انجیلامیرکل سے برلن میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا ہے کہ سوا ارب آبادی والے ملک بھارت کے وزیراعظم کو جرمنی ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مشترکہ اقتصادی مفادات پر بات کی گئی۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی رواں برس مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔