اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روز قبل انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.20 روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت 117.50روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :