آگ لگنے سے ہزاروں روپے کی فصل مکئی اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:20

عارفوالا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) دو مختلف مقامات پر آگ لگنے سے ہزاروں روپے کی فصل مکئی اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں28/EB میں کاشتکار احسان اللہ کے کھیت میں چار کنال فصل مکئی کو محمد سلیمان ، حنیف اور ریاض نے آگ لگادی جس سے فصل مکئی مالیت45 ہزارروپے جل کر راکھ ہوگئی جبکہ محلہ اقبال نگر میں شارٹ سرکٹ کے باعث محمد عباس کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 60 ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا فائربریگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :