پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، 12 قمار باز گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:29

چیچہ وطنی۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کیمطابق گائوں 114/12-L میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا تو12ملزمان بذریعہ تاش جوا کھیلنے میں مصروف تھے جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 42 ہزار روپے کی نقدی، 12 موبائل فونز اور 11 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :