ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سرکاری بقایا جات کی وصولی کو تیزکرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:09

فیصل آباد۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد نے سب رجسٹرارزکو سختی سے تاکید کی ہے کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کو مزید تیزکیا جائے اور مقررہ اہداف حاصل نہ ہونے پر وہ جوابدہ ہونگے۔وہ محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمد عمران،سب رجسٹرار نازیہ موہل کے علاوہ محکمہ مال کے افسران اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سرکاری بقایا جات کی وصولی کے لئے مامور افسران وسٹاف سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کاادراک کریں اور کارکردگی میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ اہداف حاصل کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کریں اورروزانہ کی رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو لوگوں کے لئے مزید باسہولت بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعبندیوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں اعلیٰ نظم ونسق کوہمہ وقت یقینی اورسٹاف کو دئیے گئے ٹارگٹس کو باقاعدگی سے مانیٹرکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :