درخت لگانا سنّت نبوی اور قدرتی حسن میں نکھار کا سبب ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)زاہد اکرام نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں درخت کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔درخت لگانا سنّت نبوی اور قدرتی حسن میں نکھار کا سبب ہے۔اس سال ضلع بھر میں 6لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ ،محکمہ جنگلات ،پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ ادارے پودوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان کی نگہداشت کے بغیر ان کی گروتھ نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ڈی سی سہیل احمد ٹیپو(مرحوم)اور شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ؒ کے نام سے منسوب عالمی یوم زمین کے حوالے سے ڈی سی آفس کے سبزہ وار میں کین پام کا پودہ لگا کر شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)زاہد اکرام نے کہا کہ سابق ڈی سی سہیل احمد ٹیپو (مرحوم)ایک عظیم انسان تھے اور ضلع کی بہتری کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انکے وژن کے مطابق آج شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :